ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کا 26 ستمبر کو دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ

ایف بی آر کا 26 ستمبر کو دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکسز اور ڈیوٹی کی وصولی کے لیے ہفتہ 26 ستمبر کو تمام متعلقہ دفاتر معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف بی آر کی جانب سے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ لارج ٹیکس پیئرز آفسز اور ریجنل ٹیکس آفسز سمیت تمام متعلقہ فیلڈ فارمیشنز ہفتہ کے روز معمول کے مطابق دفتری امور انجام دیں۔

احکامات کے مطابق 26 ستمبر کو افسران اور عملہ معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دے گا، جبکہ چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو افسران کی کارکردگی اور دیگر متعلقہ امور کی نگرانی کریں گے۔

ایف بی آر کے مطابق ہفتہ کے روز دفاتر کھلے رکھنے کا مقصد ڈیوٹی اور ٹیکسز کی وصولی کے عمل کو جاری رکھنا ہے۔