ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاق نے اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی

وفاق نے اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی حکومت کا امن وامان کیلئے اہم اقدام، اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری  دے دی ۔

چیف کمشنر اسلام آباد اورحکومت پنجاب کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد اورپنجاب میں رینجرزکو قانونی اختیارات کے تحت مکمل معاونت فراہم کرنے کی اجازت دے دی 

وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق رینجرز کی بھرپور تعیناتی پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کی دفعات7 (b) اور10 جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعات 4 اور 5 کے تحت کی گئی۔نوٹیفکیشن میں واضح حکم دیا گیا ہے کہ ، انتشاری اور مصلح جتھوں کے حملوں پر رینجرز اور پولیس اپنے دفاع کے لیے ہر مناسب اور ضروری جوابی ایکشن لے ۔وزارتِ داخلہ کے احکامات، رینجرز اور پولیس کو کسی بھی پرتشدد سرگرمی یا خطرے سے نمٹنےکیلئے  مکمل اقدامات کی ہدایات کردی ۔ تعینات رینجرز اہلکارامن و امان برقراررکھنے اورسیکیورٹی معاونت کے لیےتمام ضروری ذمہ داریاں سرانجام دیں گے.