سٹی 42: محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ۔ اگلے 1 سے 3 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔
اسلام آباد کے شمال مشرق میں ایک بارش برسانے والا نظام موجود ہے۔۔اگلے 01 سے 03 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
ٹیکسلا، واہ کینٹ اٹک اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چند مقامات پر موسلادھار بارش ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے
عوام موسمی سرگرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔