ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، سائبر فراڈ میں ملوث 11 ملزمان گرفتار

این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، سائبر فراڈ میں ملوث 11 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک :لاہور میں این سی سی آئی اے نے غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سائبر فراڈ میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گلبرگ اور برکت مارکیٹ میں قائم غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے مارے گئے، جہاں کارروائی کے دوران بینک افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 6 ملزمان بھی گرفتار کیے گئے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 13 لیپ ٹاپ، 6 موبائل فون، 6 کمپیوٹر، اہم ڈیجیٹل ڈیٹا اور VOIP سافٹ ویئر بھی برآمد کر لیا گیا۔