علی ساہی :سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق 20 ستمبر کو پنجاب کے 39 سیف سٹی کورڈ اضلاع میں ڈکیتی اور سنیچنگ سے متعلق ایمرجنسی 15 پر کوئی کال موصول نہیں ہوئی۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق پولیس اور سیف سٹیز اتھارٹی کی مؤثر حکمت عملی کے باعث سنگین جرائم کے خلاف نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔
ایمرجنسی 15 پر صفر رپورٹ ہونے والے اضلاع میں اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، بھکر سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیف سٹی آپریشن سینٹرز سے پولیس کو فوری معلومات اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جس سے جرائم کی روک تھام اور بروقت کارروائی کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔