فاران یامین : ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اوکاڑہ اور لاہور پولیس کو مالی جرائم میں مطلوب 5 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی، جعلی چیک اور فراڈ کے مقدمات درج تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ناصر، نواز، رضوان، خالد اور ناصر کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ جعلی چیک اور فراڈ کے ذریعے لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔