ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لانگ مارچ مؤخر کئے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

لانگ مارچ مؤخر کئے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ  لانگ مارچ مؤخر کئے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

 رانا ثنااللہ نے  کہا کہ شہر میں کنٹینرکو حفاظتی اقدامات کے طور پر رکھا گیا ہے،  کنٹینرسڑک کنارے پڑے ہیں اور سڑکیں کھلی ہوئی ہیں،پی ٹی آئی قیادت سے بیک ڈور رابطے اب بھی ہیں، لانگ مارچ مؤخر کئے جانے تک ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، لانگ مارچ سے متعلق صرف بیانات دیئے جارہے ہیں، عملی طورپرمارچ نہیں ہوگا۔

رانا ثنااللہ کا مزید  کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کسی کو بھی چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ  نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کا پولیس ایکٹ تبدیل کیا تو پارلیمنٹ اسے ختم کرسکتی ہے، یہ معاملہ آئینی عدالت میں بھی چیلنج ہوسکتا ہے۔