عابد چودھری:غالب مارکیٹ پولیس نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والے دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو گرومانگٹ روڈ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مبینہ طور پر واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عمران اور عیسیٰ نے چند روز قبل مناواں کے علاقے میں گن پوائنٹ پر ایک شہری سے موٹر سائیکل چھینی تھی۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان چوری اور ڈکیتی کے 8 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید وارداتوں کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔