(محمد حسن خان)جامشوروکے قریب کوٹری سٹیشن پر فیصل آباد سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی،تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بوگیوں کی بحالی کے لئے ریلوے عملہ اور کرین طلب کی گئی ہے۔