ویب ڈٖیسک: متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا کے اہل ہزاروں افراد کو طویل مدتی رہائش کی سہولت فراہم کرنے کا نیا موقع دیا ہے۔ یہ خصوصی ویزا مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جیسے کہ سرمایہ کار، سائنسدان، ڈاکٹر، کھلاڑی، اور ہونہار طلبہ کو دیا جاتا ہے۔
یو اے ای کے ادارے فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹٹی، سٹیزن شپ، کسٹمز اینڈ پورٹس سکیورٹی (ICP) نے اس عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک آن لائن کوئز متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے ہر شخص یہ جان سکتا ہے کہ وہ گولڈن ویزا کا اہل ہے یا نہیں۔
گولڈن ویزا کے لیے اپنی اہلیت کیسے چیک کریں؟
ویب سائٹ پر جائیں: smartservices.icp.gov.ae
"Golden Visa Services" سیکشن میں "Check Your Eligibility" پر کلک کریں۔
چند سیدھے سادے سوالات آپ سے پوچھے جائیں گے، جن کے جواب صرف "ہاں" یا "نہیں" میں دینے ہوں گے۔
سوالات مکمل کرنے کے بعد آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ کس کیٹیگری میں گولڈن ویزا کے اہل ہو سکتے ہیں۔
اسی ویب سائٹ پر آپ کو آن لائن نامزدگی فارم (Nomination Form) پر لے جایا جائے گا، جہاں سے آپ درخواست کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔
اہم نکات:
ہر کیٹیگری کی اپنی مخصوص شرائط اور دستاویزات ہوتی ہیں۔
پہلے نامزدگی کی منظوری حاصل کرنا ضروری ہے، جس کے بعد مکمل ویزا کے لیے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔
درخواست دینے سے پہلے کسی رجسٹرڈ ٹائپنگ سینٹر یا دبئی کے Amer Centre سے مکمل رہنمائی حاصل کریں۔
گولڈن ویزا کے فوائد:
5 یا 10 سال کے لیے بغیر اسپانسر طویل قیام، ملازمت اور تعلیم کی اجازت۔
اپنے خاندان کے افراد کو بھی اسپانسر کرنے کی سہولت۔
ملک سے باہر طویل مدت گزارنے کی آزادی۔
یہ اقدام نہ صرف یو اے ای میں عالمی ٹیلنٹ کو راغب کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے بلکہ وہاں مقیم ہنر مند اور باصلاحیت افراد کو ایک محفوظ اور مستقل مستقبل فراہم کرنے کی کوشش بھی ہے۔