اساتذہ میں خوشی کی لہر ؛ اہم مراسلہ جاری

Upgradation of M.phil and Ph.d teachers
کیپشن: M.phil and Ph.d teachers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کرنے والے ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ کی آسامیاں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،فیصلہ سے اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
 محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایم فل اور پی ایچ اساتذہ کی آسامیاں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے اساتذہ کو خصوصی رعائیت دی جائے گی۔ سی ایم سیکرٹریٹ کی جانب سے خصوصی رعائیت کے لئےمحکمہ سکول ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں اساتذہ کے اسامیاں اپ گریڈ کرنے کے لئے کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن سے تجویز مانگی گئی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن دس روز میں سی ایم آفس کو جواب بھجوائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer