امریکا کا ورلڈ بینک کے صدر کے بیان پر سخت ردعمل آگیا

World Bank President
کیپشن: World Bank President
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کا ورلڈ بینک کے صدر کے گلوبل وارمنگ سے متعلق بیان پر  سخت ردعمل آگیا۔ 

وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کے گلوبل وارمنگ سے متعلق بیان سے اتفاق نہیں کرتے۔

دوسری جانب موسمیاتی تبدیلیوں سے وابستہ سرگرم کارکنوں نے امریکی صدر پر زور دیا ہے کہ وہ انہیں برخاست کر دیں،  ان کے موقف کی وجہ سے بینک کی جانب سے فنڈنگ روکنے اور موسمیاتی تبدیلی کو محدود کرنے کے اقدامات کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات نہیں ہوپارہے۔

واضح رہےکہ عالمی بینک کےصدر نے پبلک ایونٹ میں گلوبل وارمنگ کو انسانی اعمال کا نتیجہ ماننے سے انکار کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ماہرین کا بھی اتفاق ہے کہ گلوبل وارمنگ انسانی عمل کی وجہ سے ہے۔