وزیراعلیٰ کی ہدایت پر زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ریسکیو ٹیمیں روانہ

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ریسکیو ٹیمیں روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میر پور آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئیں، لاہور سے ایمبولینسز، ریسکیو وہیکلز اور ریسکیورز کو بھجوایا گیا۔

آزاد کشمیر سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے ہونے والی تباہ کاری اور نقصانات سے نمٹنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 کو امدادی ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات جاری کی گئیں جس پر ریسکیو 1122 کی جانب سے ابتدائی طور پر راولپنڈی، جہلم اور گجرات سے میر پور آزاد کشمیر کیلئے ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر نوے ریسکورز کو آلات کے ساتھ بھجوایا گیا ہے۔ ڈی جی ریسکیو کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ریسکیو پنجاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گا جبکہ پنجاب بھر میں ریسکیو 1122 کی بیک اپ ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔