اورنج لائن ٹرین منصوبہ تاخیرکاشکار، نجی کمپنی کو 3 ارب جرمانہ

اورنج لائن ٹرین منصوبہ تاخیرکاشکار، نجی کمپنی کو 3 ارب جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) اورنج لائن کا کام ادھورا چھوڑنے پرمقبول کولسن کمپنی کو3ارب جرمانہ، حکومت نےکمپنی سے جرمانے کی وصولی کیلئے ایل ڈی اے کو ٹاسک دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ پر جوائنٹ وینچر کے طور دو کمپنیوں کی جانب سے منصوبے کا ٹھیکہ دو کمپنیوں کو دیا گیا تھا جس میں ایک کمپنی مقبول کولسن تھی، گزشتہ روز پی اینڈ ڈی بورڈ میں ہونے والی پی ڈی ڈبلیو ڈی کے اجلاس معلوم ہوا ہے کہ منصوبہ ادھورا چھوڑنے پر مقبول کولسن کو تین ارب روپے کاجرمانہ کیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے مقبول کولسن سے جرمانے کے حصول کے لیے ایل ڈی اے کو ٹاسک دے دیاہے۔

مقبول کولسن کمپنی کو اورنج لائن ٹرین کے تعمیراتی کام کا ایک حصہ دیا گیا تھا، جس پر حکام کا کہنا تھا کہ کام بروقت مکمل نہ کرنے پر پنجاب حکومت کو منصوبے میں اضافی لاگت کا نقصان ہوا، کمپنی سے تین ارب روپے کی رقم وصول کرکے منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مقبول کولسن کمپنی نے پنجاب حکومت کے خلاف بھی سپریم کورٹ میں کیس دائر کررکھا ہے، تین ارب روپے کی ریکوری کے لیے ایل ڈی اے اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کوایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer