ویب ڈیسک: ریڑھی بانوں، مزدوروں اور کم آمدن افراد کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت نے 1 لاکھ مستحق خاندانوں کو بلاسود قرضے فراہم کر دیے۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے بتایا کہ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خواب کی عملی شکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ “اپنی چھت، اپنا گھر” صرف ایک رہائشی اسکیم نہیں بلکہ خدمت، عبادت اور سعادت کا سفر ہے۔
بلال یاسین نے مزید کہا کہ منصوبہ ایک سال کی بجائے محض 10 ماہ میں مکمل کیا گیا اور اب کرایہ دار، بے گھر اور کچے مکان والے خوبصورت، محفوظ گھر کے مالک بن چکے ہیں، جس پر دل خوشی اور فخر سے معمور ہے۔