ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بڑا فیصلہ کرلیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ) پاکستان مسلم لیگ( ن) نے سوشل میڈیا کے محاذ پر حکومت کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، لیگی ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر فعال ہونے کی ہدایت کردی گئی۔

ماڈل ٹاؤن میں ہونیوالے مسلم لیگ( ن) کے مشاورتی اجلاس میں اراکین اسمبلی ، پارٹی رہنما ؤں اور کارکنوں کو پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ہدایات دی  ہیں کہ جن اراکین اسمبلی، قائدین اور کارکنوں نے فیس بک اور ٹوئٹر پر اکاؤنٹس نہیں بنائے وہ فوری طور پر اکاؤنٹس بنائیں اور اپنا موقف عوام تک پہنچائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer