ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد
کیپشن: City42 - Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہباز شریف کو آشیانہ ہاﺅسنگ کیس میں انکوائری مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے سے قبل گرفتار کیا گیا حالانکہ انکوائری مکمل اور جرم ثابت ہونے سے قبل نیب کا ملزم کو گرفتار کرنا آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ شہباز شریف کی گرفتاری آئین سے متصادم ہونے پر چیئرمین نیب کا شہباز شریف کی گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد شہباز شریف کی ضمانت کیلئے دائر درخواست  پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا  جسے اب خارج کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا اور اُنہیں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔ اگلے روز انہیں احتساب عدالت پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے شہباز شریف کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا ۔
 

Sughra Afzal

Content Writer