سٹی42: تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے تینوں دہشتگرد افغانی تھے۔
ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے، یہ تینوں افغانی نکلے ہیں۔
ہلاک ہونے والےدہشتگرد سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔رپورٹ میں عینی شاہدوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایک خودکش حملہ آور پیدل چلتا ہوا سنہری مسجد روڈ کی جانب سے ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے مرکزی گیٹ کے سامنے پہنچا۔
خودکش حملہ آور نے چادر اوڑھ رکھی تھی۔ اور اس نے مرکزی گیٹ کے ناکے پر خود کو دھماکے سے اڑایا۔