ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی ناردرن گیس کمپنی کاایل پی جی سلنڈرزپراجیکٹ کےتحت سپلائی کاآغاز

سوئی ناردرن گیس کمپنی کاایل پی جی سلنڈرزپراجیکٹ کےتحت سپلائی کاآغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدسپرا: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایل پی جی سلنڈرز پراجیکٹ کے تحت باقاعدہ سپلائی کا آغاز کر دیا ہے.

 جس کے بعد صارفین کو شہر کے تمام دفاتر سے سلنڈر حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہوم ڈلیوری کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

کمپنی کے مطابق صارفین سے 7500 روپے سلنڈر سکیورٹی کے طور پر لیے جائیں گے، جبکہ ایل پی جی اوگرا کے مقررہ ریٹس پر فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 1500 روپے ریگولیٹر اور دیگر آلات کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔

سلنڈر کی ہوم ڈلیوری کیلئے 500 روپے چارجز صارف کو ادا کرنا ہوں گے۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ صارفین نہ صرف قریبی دفاتر سے سلنڈر حاصل کر سکیں گے بلکہ آن لائن بکنگ کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

کمپنی کی ٹیمیں ڈلیوری کے وقت مقررہ چارجز وصول کرنے کی مجاز ہوں گی۔