ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 7، شاہد آفریدی کس ٹیم کو جوائن کریں گے؟

Shahid Afridi in PSL 7
کیپشن: Shahid Afridi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مایہ ناز سابق آل راؤنڈرشاہد آفریدی پی ایس ایل میں کس ٹیم کو جوائن کریں گے?

رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ فی الحال وہ اس راز سے پردہ نہیں اٹھائیں گے کہ انہوں نے کس پی ایس ایل ٹیم کو جوائن کیا ہے، ٹورنامنٹ کے قریب آتے ہی وہ اس راز سے پردہ ہٹائیں گے۔

  شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ وہ اس بات کا اعلان ٹورنامنٹ کےقریب کریں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےحوالےسے کہا ابھی اس کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ان کاکہناتھاکہ کوئٹہ اورملتان کےمداح ان سےبےپناہ پیارکرتےہیں۔

شاہد آفریدی اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کرچکے ہیں، پی ایس ایل 6 میں شاہد آفریدی ملتان سلطانز کا حصہ تھے۔ حالیہ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنا آخری پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے کھیلیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ اگلےمہینےکےآغاز میں متوقع ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer