ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سابق  بھارتی کرکٹر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ گوتم گھمبیر کو دھمکی آمیز ای میل

guatum ghambhir ex crickter mp
کیپشن: guatum ghambhir
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کو  دھمکی آمیز ای میل موصول ، سکیورٹی بڑھا دی گئی ۔

رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کی جانب سے  دہلی پولیس  کو دی گئی درخواست پر پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ڈی سی پی سینٹرل  کے مطابق گوتم گمبھیر کی رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی  جبکہ ان کے ملاقات کرنے آئے افراد پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ یادرہے گوتم گھمبیر بی جے پی کی انتہا پسند پالیسیوں کے سب سے بڑے حمایتی ہیں اور اقلیتوں کے خلاف اپنے زہریلے بیانات کے لئے معروف ہیں۔

 یادرہے حال ہی میں گوتم گمبھیر نے نوجوت سنگھ سدھو کو  وزیر اعظم عمران خان کو ’بڑا بھائی‘ کہنے پرتنقید کانشانہ بنایا تھا۔نوجوت سنگھ سدھو انڈیا کی ریاست پنجاب میں کانگریس پارٹی کے صدر ہیں اور ے حالیہ کرتارپور دورے میں ان کا عمران خان کو مبینہ طور پر ’بڑا بھائی‘ کہنا گوتم گھمبیرسمیت  بہت سے لوگوں کو ہضم نہیں ہوا۔سدھو نے مبینہ طور پر یہ کہا کہ انڈیا میں حزب اختلاف کی جماعتیں ہندوتوا میں دولت اسلامیہ اور بوکو حرام جیسی شدت پسند تنظیموں کی شباہت دیکھتی ہیں جبکہ عمران خان میں ’بھائی جان‘ دیکھتی ہیں۔