ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلباء کے لیے بڑی خبر ، امتحانات ملتوی

طلباء کے لیے بڑی خبر ، امتحانات ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس ) پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس اینڈ سائنس پارٹ ون اور ٹو,بی اے بی ایس پارٹ ون اور پارٹ,ایم اے ایم ایس پارٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے کرونا وباء کے تناظر میں حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام امتحانات ملتوی کردیئے۔ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس اینڈ سائنس پارٹ ون اور ٹو کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔بی اے بی ایس پارٹ ون اور پارٹ کے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے۔ایم اے ایم ایس کے امتحانات جو 26 نومبر سے شروع ہونے جارہے تھے ملتوی کردیے گئے ۔ امتحانات کو تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer