قومی کرکٹرز نیوزی لینڈ پہنچتے ہی تنہا ہوگئے

قومی کرکٹرز نیوزی لینڈ پہنچتے ہی تنہا ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :قومی کرکٹرز نیوزی لینڈ پہنچتے ہی تنہا ہوگئے۔

قومی سکواڈ آکلینڈ سے بذریعہ پرواز کرائسٹ چرچ پہنچ گیا جہاں وہ ہلٹن ہوٹل میں 14 روز تک آئسولیشن (تنہائی) میں رہے گا۔سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سکواڈ میں شامل تمام اراکین کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ 25 نومبر کو ہوگا۔
 

پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں آئسولیشن کے ابتدائی تین روز بعد قومی اسکواڈ کو بائیو سیکیور ماحول میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ نیوزی لینڈ حکومت کی ہدایات کے مطابق 14 روزہ آئسولیشن میں قومی سکواڈ کے مجموعی طور پر 3 ٹیسٹ کیے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز اٹھارہ دسمبر سے شروع ہوگی۔ دو ٹیسٹ میچز کا آغاز چھبیس دسمبر سے ہوگا۔ پاکستان شاہین ٹیم بھی روحیل نذیر کی قیادت میں اپنے میچز کھیلے گی۔

یاد رہے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان کو بخار ہونے پر نیوزی لینڈ جانے سے روک دیا گیا تھا ،اب  کووڈ-19 سمیت دیگر ٹیسٹ کلیئر آنے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان قومی کرکٹ اسکواڈ کے نیوزی لینڈ روانگی سے چند گھنٹے قبل بخار میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد وہ دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہو گئے تھے اور انہیں آئسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فخر زمان کا کووڈ-19 ٹیسٹ منفی آیا ہے جب کہ بخار سے متعلقہ کرائے دیگر ٹیسٹ بھی کلیئر آئے ہیں، تمام ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد فخر زمان کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق فخر زمان کی طبعیت اب بہتر ہے، فخر زمان کی روانگی سے قبل جس طرح کی طبیعت تھی وہ ٹریول گائیڈ لائنز کے مطابق سفر کرنے کے اہل نہیں تھے۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer