ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حرا کے قاتل کے دوران تفتیش لرزہ خیز انکشافات

حرا کے قاتل کے دوران تفتیش لرزہ خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے، گلبرگ میں شادی سے دو روز قبل قتل ہونے والی لڑکی حرا کے قاتل بہنوئی نے دوران تفتیش لرزہ خیز انکشافات کردیئے۔

گلبرگ پولیس نے24 سالہ حرا کا قاتل گرفتار کر لیا ہے جو اسکا خالہ زاد بھائی اور بہنوئی ہے، پولیس کے مطابق ملزم احسن ریاض نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے حرا کو ورغلا کر اس سے دو سال قبل دوستی کی، ملزم جنسی تسکین کے ساتھ حرا سے پیسے بھی بٹورتا رہا، احسن ریاض نے بلیک میل کر کے  حرا کے ذریعے گھر سے زیورات چوری کرائے، ملزم مقتولہ کو غیراخلاقی ویڈیو ہونے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اور حرا کے مابین گزشتہ اڑھائی ماہ میں 12 ہزار سے زائد میسجز اور فون کالز ہوئیں، ملزم حرا کی سگی خالہ کا بیٹا اور دو بچوں کا باپ ہے، حرا اور احسن ریاض کے معاملے پر گھر میں ناچاقی ہوتی رہتی تھی، حرا کے گھر والے اس لئے جلدی اسکی شادی کرنا چاہتے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer