ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران اورامریکا اپنےاپنےسخت موقف سےپیچھےہٹنے کو تیار، تفصیلات سامنے آ گئیں

ایران اورامریکا اپنےاپنےسخت موقف سےپیچھےہٹنے کو تیار، تفصیلات سامنے آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکااورایران اپنےاپنےسخت موقف سےپیچھےہٹنے کوتیار ہے۔تفصیلات سامنے آ گئیں۔

میڈیا  رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا معاہدے کی تفصیلات سامنےلےآیا۔ معاہدہ طےپانےکی صورت میں آبنائے ہرمز کو بغیر ٹول ٹیکس کھول دیا جائےگا۔ امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کردے گا۔ایران کو آزادنہ طور پر تیل فروخت کرنے کی اجازت ہو گی ۔

امریکی ویب سائٹ ایگزیوس نے بڑا دعویٰ کردیا۔ویب سائٹ نے فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی جادوئی سفارتکاری کااعتراف بھی کیا۔ 

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق مجوزہ معاہدے میں 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کی بحالی شامل ہو سکتی ہے۔تاہم ابھی تک کسی باضابطہ معاہدے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ معاہدے پر اب بھی ’ایک یا دو‘ نکات پر اختلافات موجود ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مذاکرات میں ’نمایاں‘ پیش رفت ہوئی ہے تاہم یہ ابھی ’حتمی‘ نہیں۔روبیو نے یہ عندیہ بھی دیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج مزید کوئی اعلان کر سکتے ہیں۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے گزشتہ شب کہا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ’زیادہ تر طے پا چکا ہے۔‘

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ممکنہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کا بھی ذکر موجود ہے، تاہم انھوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دوسری جانب ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے مسودے کے تحت آبنائے ہرمز ’جنگ سے پہلے کی صورتحال‘ میں واپس نہیں جائے گی، البتہ جہازوں کی آمدورفت سابقہ سطح پر بحال کر دی جائے گی۔

تاحال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا ایرانی قیادت کی جانب سے آج براہِ راست کوئی بیان اب تک سامنے نہیں آیا۔