سٹی 42 : روسی سفارتخانے کی جانب سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
روسی سفارتخانہ اسلام آباد کے جاری بیان کے مطابق حملے کے منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی امید ہے۔ متاثرین کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔

قبل ازیں چینی سفارتخانہ (اسلام آباد) نے کوئٹہ کے قریب چمن پھاٹک میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔