ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

‎ہم کوئٹہ کے قریب چمن پھاٹک میں ہونیوالے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں: چینی سفارتخانہ

‎ہم کوئٹہ کے قریب چمن پھاٹک میں ہونیوالے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں: چینی سفارتخانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چینی سفارتخانہ (اسلام آباد) نے کوئٹہ کے قریب چمن پھاٹک میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ 

چینی سفارتخانہ (اسلام آباد) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‎ہم کوئٹہ کے قریب چمن پھاٹک میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ 

چینی سفارتخانہ کے مطابق ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ، ہمیشہ کی طرح پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور عوام کے تحفظ کے لیے بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔