ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی سفارت خانے کی کوئٹہ چمن میں دہشت گردی کی شدید مذمت 

ایرانی سفارت خانے کی کوئٹہ چمن میں دہشت گردی کی شدید مذمت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایرانی سفارت خانے کی جانب سے کوئٹہ چمن میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ 

مذمتی بیان ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم نے ایکس پر جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ایران حکومت اور اپنی جانب سے، میں کوئٹہ ریلوے پر ہونے والے بزدلانہ اور ہولناک خودکش دہشت گرد حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ اس دہشت گردی کے نتیجے میں 20 سے زائد معصوم شہری جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اپنی ہر شکل میں، دنیا بھر میں ایک قابلِ مذمت عمل ہے، بالخصوص شہری نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے پر حملے، جو انسانی ترقی، مسافروں کی آسان آمدورفت اور تجارت کی ترقی کے لیے ضروری سامان کی ترسیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، انسانیت کے خلاف جرم ہیں۔ 

ایسے مذموم اور شرانگیز اقدامات دہشت گردی کے ُذمہ داران، سرپرستوں اور معاونین کی بد نیتی، کمزور ذہنیت اور غیر انسانی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ 

ایرانی سفیر نے دھماکے کی تصویر بھی ایکس پر جاری کی۔