سٹی 42 : کوئٹہ ٹرین حملے پر آذربائجان نے پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ آذربائجان کے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ میں ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے دہشت گرد حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار ، متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزارتِ خارجہ آذربائجان کے مطابق مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی کسی صورت قابلِ قبول نہیں، ہر شکل میں مسترد کیا جائے۔
