ویب ڈیسک: امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں گاڑیوں کی چوری اور توڑ پھوڑ کے الزام میں ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امیگریشن حکام نے 26 سالہ پرمندرپال سنگھ کو 21 مئی کو حراست میں لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ملک بدری تک تحویل میں رکھا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی حکام نے غیرقانونی طور پر مقیم اور جرائم میں ملوث 200 بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ بھی کر دیا ہے، جن میں مبینہ طور پر بعض مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔