ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے،اہم اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے،اہم اجلاس میں شرکت کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چمن ریلوے پھاٹک دھماکے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں وہ امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دھماکے کی تحقیقات، سیکیورٹی انتظامات اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب کوئٹہ میں چمن ریلوے پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے میں شہدا کی تعداد 14 ہوگئی ہے، جس کی تصدیق معاون وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی کردی ہے۔

دھماکے کے باعث ٹرین کا انجن اور دو کوچز پٹری سے اتر گئیں جبکہ قریبی عمارتوں اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔