ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ ایران مذاکرات میں بڑی پیشرفت، چند گھنٹوں میں اچھی خبر کا امکان: مارکو روبیو

امریکہ ایران مذاکرات میں بڑی پیشرفت، چند گھنٹوں میں اچھی خبر کا امکان: مارکو روبیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اہم پیشرفت ہوئی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں دنیا کو اچھی خبر مل سکتی ہے۔

بھارت میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ یہ ممکنہ پیشرفت آبنائے ہرمز اور خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق ہے۔ ان کے مطابق اس عمل کا مقصد ایک ایسا نتیجہ حاصل کرنا ہے جس کے تحت ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کے خدشات ختم کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ضرور ہوئی ہے تاہم یہ حتمی نہیں ہے، اور ابھی مزید مراحل باقی ہیں امریکی وزیر خارجہ کے مطابق ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے، جب تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے اور کسی بھی ملک کی ملکیت نہیں، جبکہ ایران کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو دھمکیاں دینا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں بعض بنیادی معاملات پر پیشرفت ہوئی ہے، جن پر عملدرآمد کی صورت میں مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکتے ہیں، تاہم اس کے لیے ایران کی رضامندی اور مکمل عمل درآمد ضروری ہوگا۔