ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کیلئے سالانہ گرانٹ منظور

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کیلئے سالانہ گرانٹ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: پنجاب حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کے فلاحی منصوبوں میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے صوبے بھر کے بند یا خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے بھر کے 5 ہزار 182 واٹر فلٹریشن پلانٹس کیلئے سالانہ گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ ان کی آپریشن اینڈ مرمت کیلئے باقاعدہ فنڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔

حکومت کے مطابق پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو ان فلٹریشن پلانٹس کی بحالی، دیکھ بھال اور مانیٹرنگ کیلئے سالانہ گرانٹ فراہم کی جائے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جبکہ پلانٹس کی بروقت مرمت اور نگرانی کیلئے بھی علیحدہ فنڈ رکھا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو مؤثر بنانے کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔