ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کم کردی گئیں،نیانوٹیفکیشن جاری

 عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کم کردی گئیں،نیانوٹیفکیشن جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 28 مئی تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

 اس حوالے سے جاری ہونے والے نئے نوٹی فکیشن کے مطابق 9 تا 11 ذی الحج 1447 ہجری کو عام تعطیل ہوگی۔

 نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر  دی جانے والی چھٹیاں 4 دن سے کم کر کے 3 دن کردی گئی ہیں۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں سرکاری طور پر عیدالاضحیٰ کی 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

 22 مئی (جمعہ) کو جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 29 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔