ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تکنیکی وجوہات کے باعث 83 پروازیں منسوخ

تکنیکی وجوہات کے باعث 83 پروازیں منسوخ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان سے آج اندرون و بیرونِ ملک کیلئے 83 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انتظامی وجوہات کے باعث 24 گھنٹے میں کراچی سے 123، اسلام آباد سے 134اور لاہور سے 100 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
ملتان ایئرپورٹ سےآج 23، پشاور سے 16، سیالکوٹ سے 20، فیصل آباد سے 4 اور کوئٹہ سے 10 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔
فلائٹس شیڈول کے مطابق کراچی سے آج 20، لاہور سے 15، اسلام آباد سے 19 اور ملتان سے  11 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

کوئٹہ ،فیصل آبادسے 5، 5 پشاورسے 4 ،سکھر اورگلگت کی 2، 2 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ لوڈ میں کمی پر جدہ کی 20 سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔