ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وردی کا تقدس پامال کرنے والے فورس پر بدنما داغ ہیں: ڈی آئی جی آپریشنز

وردی کا تقدس پامال کرنے والے فورس پر بدنما داغ ہیں: ڈی آئی جی آپریشنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:فیصل کامران نے پولیس یونیفارم میں چھپے بھکاریوں اور رشوت خور اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شہریوں سے رشوت طلب کرنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایماندار، فرض شناس اور عوام دوست پولیس اہلکار محکمہ پولیس کا اصل فخر اور طاقت ہیں، جبکہ وردی کا تقدس پامال کرنے والے عناصر فورس پر بدنما داغ ہیں۔

اجلاس میں تھانوں، ڈولفن اسکواڈ، پیرو فورس اور آپریشنز ونگ کے دیگر یونٹس کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کیلئے انعامات اور حوصلہ افزائی کا اعلان بھی کیا، جبکہ بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی اور فوری مقدمات درج کرنے کا عندیہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے محافظوں کی عزت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی، کیونکہ پولیس کا وقار عوام کے اعتماد سے جڑا ہے اور اس اعتماد کو مجروح کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔