ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید قرباں: جانور بجلی کی تنصیبات کے قریب نہ باندھیں، صوبائی وزیر توانائی کی اپیل

عید قرباں: جانور بجلی کی تنصیبات کے قریب نہ باندھیں، صوبائی وزیر توانائی کی اپیل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک فیصل ایوب کھوکھر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید قرباں کے موقع پر قربانی کے جانور بجلی کے کھمبوں، ٹرانسفارمرز اور دیگر برقی تنصیبات کے قریب نہ باندھے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔

صوبائی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ لٹکتی ہوئی بجلی کی تاروں اور خطرناک برقی تنصیبات سے جانوروں کو دور رکھنا انتہائی ضروری ہے، کیونکہ معمولی غفلت بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ جانور باندھنے سے قبل جگہ کا مکمل جائزہ لیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اطراف میں کوئی کھلی یا خطرناک بجلی کی تار موجود نہ ہو۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ عید کے دنوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کر کے انسانی جانوں اور قیمتی جانوروں کو ممکنہ حادثات سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔