سٹی 42 : وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آج آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ ہوا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے آئندہ دورۂ آذربائیجان پر بھی گفتگو کی ۔