ویب ڈیسک : پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایورسٹ کو سر کر لیا۔
پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے آج صبح 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔ کوہ پیما سعد منور نے ڈاوا گیالجی شیرپا کی نگرانی میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔
سعد منور اس سے قبل ماؤنٹ اکونکاگوا کو بھی سر کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی صفِ اوّل کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو سر کیا تھا۔