شہزاد خان: اوکاڑہ میں ہولناک ٹریفک حادثہ،ایک ہی خاندان کے4افراد جاں بحق ہوگئے، ڈی پی او کا نوٹس ، 04 افراد کو کچلنے والا ٹریلر ڈرائیور گرفتار۔
اطلاعات کے مطابق جی ٹی روڈ پر ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا،مرنے والوں میں باپ اور 3 بچے شامل ہیں،پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا آغازکر دیا ۔
جی ٹی روڈ پر 04 افراد کو ٹریلر سے کچلنے والے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس نے ٹریلر کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، ٹریلر کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجہ میں 04 افراد جاں بحق ہوئے تھے
ڈی پی او راشد نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ، ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔