ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیرپور ؛ دو گروپوں میں فائرنگ 3 افراد قتل، 7زخمی ہوگئے

 خیرپور ؛ دو گروپوں میں فائرنگ 3 افراد قتل، 7زخمی ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار حسین: خیرپور میں دو گروہوں میں مسلح تصادم نے 3افراد کی جان لےلی، 7زخمی ہوگئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کشیدہ صورتحال پر قابو پایا۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ 

خیرپور کے قریب ڈرب میہر شاہ میں کلیری اور اجن برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

 پولیس ذرائع کےمطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کو گمس اسپتال منتقل کیا گیا ہے، دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ 

حالات پر کنٹرول کیا گیا ہے ، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے،ایس ایس پی خیرپور کا کہنا تھا کہ دونوں طرف سے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں ۔