سٹی42: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہےگا تاہم کشمیر ، با لائی خیبرپختونخوا ،خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
شہر لاہور میں چلنے والی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم ہیٹ ویو کی لہر تاحال برقرار ہے۔ماہرین نےبارش کی بھی نویدسنادی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے مگر شہریوں کو محسوس ہونے والا درجہ حرارت 36 ڈگری کے قریب ہے۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوائیں 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد تک پہنچ سکتا ہے، جو گرمی کے احساس کو مزید بڑھا رہا ہے۔
فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔ شہر میں مجموعی فضائی آلودگی کی شرح 117 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ گرمی اور آلودگی سے بچا جا سکے۔
دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش/ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ ادھر خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی ، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈی آئی خان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
پنجاب کے علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، ٹی ٹی سنگھ، جھنگ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، بہاولنگر اور بہاولپور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا تاہم بعدا ز دوپہر ساحلی علاقوں میں تیز/ گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تا ہم ژوب،موسی ٰ خیل،بارکھان، خضدار ، لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گر ج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔