ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کیلئے اہم خبر، امتحانی پالیسی تبدیل

طلبا کیلئے اہم خبر، امتحانی پالیسی تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانی پالیسی میں تبدیلی، طلبا کو ایڈیشنل سبجیکٹ کا امتحان دینے کی اجازت دے دی گئی،نئی پالیسی کا اطلاق آئندہ سالانہ امتحانات 2024 سے ہوگا.

تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانی پالیسی میں تبدیلی کردی گئی ہے ۔نئی پالیسی کے مطابق اب لاکھوں طلبا ایڈیشنل سبجیکٹ کا امتحانات بھی دے سکیں گے۔نئی پالیسی کا اطلاق آئندہ سالانہ امتحانات 2024 سے ہوگا۔اب سائنس مضامین رکھنے والے امیدوار آرٹس کے ایڈیشنل سبجیکٹ کا امتحان دے سکیں گے۔آرٹس مضامین رکھنے والے امیدوار سائنس کے ایڈیشنل سبجیکٹ کا امتحان دے سکیں گے۔

کمپیوٹر سائنس رکھنے والے امیدوار بھی ایڈیشنل سبجیکٹ کا امتحان دینے کے اہل ہونگے ۔پنجاب بورڈ کمیٹی نے نئی پالیسی کی منظوری دے دی۔

پی بی سی سی کے مطابق دنیا بھر میں امیدواروں پر سبجیکٹ سے متعلق کوئی پابندی نہیں ،نئی پالیسی طلباء کیلئے سود مند ثابت ہوگی۔