ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثناء اللہ کےنئے احکامات، پی ٹی آئی کو دھچکا لگ گیا

رانا ثناء اللہ کےنئے احکامات، پی ٹی آئی کو دھچکا لگ گیا
کیپشن: Rana Sanaullah statement
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر داخلہ نے اسلام آباد ، کے پی کے اور پنجاب کے 18 مقامات سمیت ڈیپلومیٹک انکلیو کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد کے پی کے اور پنجاب کے 18 مقامات سمیت ڈیپلومیٹک انکلیو کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے،غیر ملکی آفیشلز کو بھی اسلام آباد ائیرپورٹ تک سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

وزیر داخلہ نے ڈپلومیٹک انکلیو کا گیٹ نمبر 2 اور 6 کو بند کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں جبکہ اسلام آباد میں مختلف مقامات پر فائر بریگیڈ اور ایمبولینس اسٹینڈ بائے رکھنے، ڈپلومیٹک انکلیو کے باہر بھی فائر بریگیڈ اور ایمبولینس رکھنے کے احکامات جاری کئے۔

دوسری جانب لاہور پولیس کے35  پولیس سٹیشنز میں اینٹی رائٹ کا سامان تقسیم اینٹی رائٹ فورس کی نفری بھی تھانوں کے ساتھ اٹیچ کر دی گئی۔اینٹی رائٹ فورس کو ٹیئر گیس اور اینٹی رائٹ کٹس کے ساتھ لیس کر کے بھجوایا گیا ۔

لاہور پولیس کے جوانوں کو حفاظتی شیلڈز ، ہیلمٹ اور لاٹھیاں بھی تقسیم کی گئیں،پولیس حکام کو سخت ہدایات دی گئی کہ شہر میں کسی جگہ بھی مظاہرین کو اکٹھا نہ ہونے دیا جائے  ۔

لالک جان چوک ، لبرٹی چوک ، شاہدرہ سمیت دیگر علاقوں میں نفری کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، پولیس جوان سادہ کپڑوں میں بھی سڑکوں پر تعینات کر دیئے گئے ۔پولیس کی قیدیوں والی دس گاڑیاں بھی سڑکوں پر تعینات کر دی گئیں۔

ذرائع کا کہناتھا کہ گرفتاریوں کے فوری بعد مظاہرین کو جیل میں منتقل کیا جائے گا۔گرفتار افراد کے ایک ایک ماہ کے نظربندی کے احکامات لیے جائیں گئے۔ لاہور پولیس کے سینیئر انسپکٹرز اور قابل ایس ایچ اوز کو مرکزی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا ٹاسک بھی دے دیا گیا



 

M .SAJID .KHAN

Content Writer