موجودہ سیاسی صورتحال؛ حمزہ شہباز نے بھی بڑا فیصلہ کرلیا

موجودہ سیاسی صورتحال؛ حمزہ شہباز نے بھی بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب نے لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے کہا کہ عمران خان کس کو دھمکیاں دے رہے ہیں، جمہوریت کے لبادے میں ملک پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا، عمران خان ڈرپوک آدمی ہےلیکن اس کافیصلہ پاکستانی عوام کرے گی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جاں بحق کانسٹیبل کے 5بچے ہیں،میں نے بچے کی آنکھوں میں آنسو دیکھے ہیں،گزشتہ روزجوفیصلہ کیا وہ ایک پاکستانی کی سوچ تھی،بطور شہری قوم سے پوچھتا ہوں کہ یہ کون سی سیاست ہے؟خونی مارچ ہوگایہ کیا پیغام دے رہے ہیں، عمران خان کس کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان آئین اور قانون کاقتل کرنےچلے تھے،کہتاتھا قانون اور آئین کا تماشا بنا لو لیکن میری انا کو بچالو،آج پاکستان کی معیشت سسکیاں لے رہی ہے، عمران خان نے پھر 126دن والا تماشا لگانے کا اعلان کیا،ماضی میں 52ارب کے منصوبوں کا افتتاح ہونا تھا، عمران خان کی وجہ سےچینی صدرنہ آسکے۔

عمران خان پولیس اہلکار کےبچے کی شکل دیکھ لو،آئینی حکومت پر کہا کہ اس سے اچھا تھا ملک پر ایٹم بم گر جاتا ہے،ہر بار یہی بات کرتارہاہوں کہ قانون حرکت میں آئےگا،جلسےجلوس کرو،سیاست کی آڑ میں انتشارکی اجازت نہیں ہوگی، جمہوریت کے لبادے میں ملک پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا،

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ انتقام کی آگ میں عمران خان بہت دورچلےگئے، عمران خان نیوٹلرز کہہ کر کس کوسنارہےہیں؟پاکستان بنانا ری پبلک نہیں کہ الیکشن تمہاری مرضی کا ہوِ، عمران خان نےبھوک و افلاس کےعلاوہ عوام کو کیا تحفہ دیا ہے،جس کےسینے میں دل نہیں اسے انسان کہنے پر شرم آتی ہے۔

افواج پاکستان،رینجرزاور سیکیورٹی اداروں کے شہدا کو سلام کرتا ہوں، آئین پاکستان ملک کے تحفظ کے لیے حرکت میں آئے گا، عمران خان نےاداروں کےخلاف زہراگلا،مری میں 21لوگ سردی سےمر گئےآپ کووہاں جانے کی توفیق نہیں ہوئی،یہ خونی مارچ کی دھمکیوں سےکس کوڈرارہےہیں۔

پی ٹی آئی نے2014میں رات کی تاریکی میں ریڈزون پرحملہ کیا، عمران خان کوشرم نہیں آتی کہ بہن،بیٹیوں کانام کیسےلیناہے،2ماہ ہوگئے،پتہ نہیں گورنر کب آئےگا،کل آئی ایم ایف سےمذاکرات ہورہےہیں،انہوں نے25مئی کولانگ مارچ کااعلان کردیا،انہوں نےپورےپاکستان میں نفرت کی آگ پھیلادی ہے۔

عمران خان نےاپنےکارکنوں میں نفرت کابیج بویاہے،سیاسی آدمی ہوں ،جیلیں کاٹ کرآیاہوں ،انتقام نہیں لوں گا، عمران خان مجھے عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتے، عمران خان ڈرپوک آدمی ہےلیکن اس کافیصلہ پاکستانی عوام کرے گی۔کل دشمنوں نے یاسین ملک کوسزاسنانی ہے،گزشتہ روز مشال ملک اہلیہ دہائیاں دے رہی تھیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer