ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، 34 قیدیوں کی رہائی کے احکامات

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، 34 قیدیوں کی رہائی کے احکامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کا عیدالفطر کے موقع پر کوٹ لکھپت جیل کا دورہ ، قیدیوں میں تحائف تقسیم کئے اور اچھا شہری بننے کی تلقین کی۔  چیف جسٹس نے جیل انتظامیہ کو سزا یافتہ اور انڈر ٹرائل خواتین اور ذہنی مریض قیدیوں کی تفصیلات رجسٹرار ہائیکورٹ کو بھجوانے کی ہدایت کی ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے عید کے پرمسرت موقع پر سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہامیرا یہاں آنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ عدالتی حکم پر جیل میں ہیں،ہم آپ کے کسٹوڈین ہیں۔  ڈاکٹرز کی رپورٹس کو مدنظر رکھ ذہنی مریض قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے قیدیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں،جب اللہ تعالی سے استغفار کریں گے توآپ کے اندر تبدیلی آئے گی۔ اس موقع پرآئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا کہ عید کے موقع چیف جسٹس لاہور کےجیل دورے ہر ان کے مشکور ہیں ۔

انہوں نے فیملی کے ہمراہ عید فیملی کے ہمراہ منانے کی بجائے قیدیوں کے ہمراہ کچھ وقت گزارنے اور اسیران کی خوشیوں کے لئے انہیں تحائف دینے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے مشکور ہیں ۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ جرم کرنے والوں کی اصلاح کی جارہی ہے۔ چیف جسٹس نے جیل کے کچن ، خواتین بیرک ،، عبدالعیم خان فاونڈیشن ہسپتال سمیت جیل کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ذہنی مریض اور خواتین سزا یافتہ اور انڈر ٹرائل قیدیوں کی اپیلوں کے جلد فیصلے کرنے کے لئے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ان قیدیوں کی تفصیلات رجسٹرار ہائیکورٹ کو بھجوائیں ۔

چیف جسٹس نے معمولی جرائم میں ملوث 34 قیدیوں کی رہائی کے احکامات بھی دیئے.  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کے جیل کے دورے کے دوران رجسٹرار بہادر علی خان ،سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ ،  آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer