عمراسلم:بڑی سیٹ بڑے مزے،غزالی سلیم بٹ کوایم این اے بننے کی چاہ، ملک ریاض این اے ایک سوتئیس میں اپنی نشست کے دفاع میں ڈٹ گئے۔ دونوں رہنماؤں نے حمزہ شہباز کادروازہ کھٹکھٹا دیا۔
الیکشن دوہزاراٹھارہ کی آمدآمد، سیاستدانوں نےکمرکس لی۔ من پسند حلقوں میں مرضی کی نشستوں پر الیکشن لڑنے کی خواہشات زور پکڑنے لگیں۔ نون لیگ کے رہنماء بھی ایک بارپھراقتدارکے مزے لوٹنے کیلئے بے قرارہیں۔نون لیگ کے امیدوار اپنی مرضی کی ٹکٹوں کیلئے سرگرم نظر آتے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی ملک ریاض اور ایم پی اے غزالی سلیم بٹ دونوں ہی قومی اسمبلی میں پہنچنے کیلئے بے چین ہیں۔ اور یہ دونوں اب ٹکٹ کےحصول کیلئے اپنے اپنے گھوڑے دوڑا رہے ہیں۔
اس خبر کو ضرور پڑھیں:الیکشن 2018 کو پرامن بنانےکیلئے محکمہ داخلہ پنجاب سرگرم
ملک ریاض اورغزالی سلیم بٹ نے ماڈل ٹاؤن میں حمزہ شہبازسے الگ الگ ملاقاتیں کیں اورقومی اسمبلی کی نشست پرالیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ کی فریاد کی۔ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے فی الحال دونوں کو یقین دہانی کرا دی ہے مگریہ بھی کہا ہے کہ ٹکٹ کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا۔ اور یہ فیصلہ میاں نوازشریف اور شہباز شریف کی مشاورت کے بعدہی حتمی طور پر کیا جائے گا۔
اس خبر کو ضرور پڑھیں:الیکشن کمیشن سے اجازت نہ ملنے پر بلدیاتی نمائندوں کی مشکلات میں اضافہ
این اے ایک سوتئیس میں نیشنل اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کے حوالے سے ملک ریاض اورغزالی سلیم میں اختلافات شدت اختیارکرگئے ہیں۔ اِنہیں اختلافات کی بناپرنون لیگ کے اپنے ہی کارکن دوحصوں میں تقسیم نظرآتے ہیں۔ اب دیکھنایہ ہے کہ دونوں میں سے کس کی خواہش پوری ہوتی ہے اورکون رہتا ہے محروم۔