الیکشن 2018 کو پرامن بنانےکیلئے محکمہ داخلہ پنجاب سرگرم

الیکشن 2018 کو پرامن بنانےکیلئے محکمہ داخلہ پنجاب سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز سے انتہائی حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے اخراجات مانگ لئے ہیں۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے صوبہ کے تمام انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر الیکشن ڈے پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔ اس حوالے سے ورکنگ کی جا رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  نواز شریف کی حمایت پر تحریک انصاف نے وزیراعظم سے وضاحت مانگ لی

محکمہ داخلہ نے پولیس کی ڈیوٹی، رضا کاروں کی ڈیوٹی فوج اور رینجرز کو گاڑیاں دینے اور پولیس اور سیکورٹی انتطامات کے لئے ایک ارب روپے کا بجٹ رکھا ہے۔ اس حوالے سے تمام ضلعی انتطامیہ سے سیکورٹی اخراجات کی مکمل تفصیل مانگ لی گئی ہے۔

پڑھنا مت بھولئے:  رمضان المبارک میں سرکاری ہسپتالوں کے اوقات کار بھی تبدیل

محکمہ داخلہ پنجاب نے پولنگ اسٹیشن کے تمام اخراجات پر ہوم ورک کی تیاری بھی شروع کر دی ہے اور اس سلسلہ میں ضلعی انتطامیہ سے تمام ڈیٹا اور تفصیلات مانگی جا رہی ہیں۔