سٹی 42: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ سے توقع کی جاتی ہے کہ فیصلوں اور نتائج سے متعلق سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان، اپنی دیرینہ پالیسی کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ اور خلیجِ فارس میں جاری تنازع کے حل کے لیے سفارتی ذرائع اور روابط کے ذریعے آگے بڑھنے کے عزم پر قائم ہے۔
سفارت کاری اور مذاکرات کے عمل میں بعض امور کو صوابدید اور خاموشی کے ساتھ آگے بڑھانا ضروری ہوتا ہے۔ لہٰذا ذرائع ابلاغ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں،اور فیصلوں اور نتائج سے متعلق سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App