سٹی 42: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سے گفتگو کی۔
دونوں راہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔نائب وزیرِ اعظم نے امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فوری کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا ۔اسحاق ڈار نے زور دیا کہ بات چیت اور سفارتکاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہیں
انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع، بشمول تین پاکستانی شہریوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کی بھرپور یکجہتی کا اعادہ کیا۔
دونوں راہنماؤں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔